چین کی موجودگی میں بھارت کا روس میں شیڈول عسکری مشقوں میں شرکت سے انکار

Published On 29 August,2020 09:43 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت ایک بار پھر میدان چھوڑ کر بھا گ گیا، روس کے شہر استراخان میں شیڈول عسکری مشقوں میں شرکت سے انکار کردیا، مشقوں میں پاکستان اور چین سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پے در پے شکستوں سے خوفزدہ بھارت ایک اور محاذ پر پسپا ہو گیا، بھارت نے روس میں شیڈول عسکری مشقوں میں شرکت سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت اور بھارتی وزیر خارجہ شنکر کی ملاقات کے بعد نئی دہلی نے ماسکو کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا اور وجہ یہ بتائی کہ ان مشقوں میں پاکستان اور چین کی افواج بھی شریک ہیں۔ یوں خطے میں بھارت مزید تنہائی سے دوچار ہوگیا۔

عسکری مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کی افواج شرکت کریں گی، جو روس کے شہر استراخان میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہیں گی۔
 

Advertisement