متحدہ عرب امارات کیساتھ تعلقات استوار کرنے کے بعد اسرائیل اپنے وعدے سے پھر گیا

Published On 16 October,2020 05:47 pm

مقبوضہ بیت المقدس: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات استوار کرتے ہوئے اسرائیل نے جو وعدہ کیا تھا، ایک ماہ بعد ہی اپنے وعدے سے پھر گیا۔

صیہونی ریاست نے مغربی کنارے میں لگ بھگ پانچ ہزار نئی عمارتیں تعمیر کرنے کا اعلان کردیا جبکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاہدے میں اسرائیل نے غیر قانونی تعمیرات روکنے کی وعدہ کر چکا تھا۔

یورپ کے پانچ بڑے ممالک، فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی اور اسپین کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیلی تعمیرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
 

Advertisement