واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر جوبائیڈن نومبر میں جیت جاتے ہیں تو وہ کرسمس سیزن ہی منسوخ کر دیں گے۔
ریاست نیواڈا کے شہر کارسن سٹی میں حمایتیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر جو بائیڈن یہاں آ جائیں تو یہ بھوتوں کا شہر بن جائے گا اور کرسمس کا سیزن منسوخ ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 3 نومبرکو بائیڈن اور ڈیموکریٹس کو زبردست شکست دیں گے، عوام سے اپیل کی کہ ارلی ووٹنگ جاری ہے لہذا نکلیں اور ووٹ دیں۔ صدر ٹرمپ نے تقریر کے بعد اسٹیج پر رقص بھی کیا۔
امریکہ میں اگلے ماہ انتخابات کے سبب صدارتی امیدواران اور ان کے حامیوں کے ایک دوسرے پر وار جاری ہیں، ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان آخری مباحثہ 22 اکتوبر کو متوقع ہے۔ اس سے قبل ہونے والا مباحثہ ٹرمپ کورونا کے سبب منسوخ کر چکے ہیں۔