ابوجا: (دنیا نیوز) افریقی ملک نائیجیریا میں فورسز کی فائرنگ سے اب تک 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، دوہفتوں سے عوام پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، حکومت نے سب سے بڑے شہر لاگوس میں کرفیو نافذ کردیا، اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائیجیریا میں صورتحال کشیدہ، ہو رہی ہے، پولیس تشدد کے خلاف مظاہروں پر فورسز کی فائرنگ متعدد افراد ہلاک،، کئی زخمی ہوگئے۔ حکومت نے شہر لاگوس میں کرفیو نافذ کردیا۔ مشتعل افراد نے حکومتی ارکان سے تعلق رکھنے والے ٹی وی چینل کی عمارت کو نذر آتش کردیا۔
عالمی برادر ی بھی نائیجیریا میں پولیس تشدد کے خلاف بول پڑی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پولیس تشدد کے خاتمہ کا مطالبہ کیا، یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ نے عوام پر تشدد کرنے والوں کو کٹہرے میں لانے کا کہا، امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ وہ نائیجیریا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوہفتے قبل نائیجیر یا کے سب سے بڑے شہر لاگوس میں،، شروع ہونے والے مظاہروں میں بدنام زمانہ سپیشل اینٹی رابری اسکواڈ نامی سپیشل یونٹ پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم عوام کا مطالبہ ہے کہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔