کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں سڑک کنارے نصب دو بم پھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، ضلع زازئی کے گورنر ٹارگٹ کلنگ میں جان سے گزر گئے۔
صوبے میدان وردک کے علاقے جل ریز میں سڑک کنارے نصب دو بم پھٹنے سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں ایک خاتون اور 4 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے سے دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
صوبے خوست کے ضلع زازئی میدان کے گورنر کو کابل جاتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔