سنتیاگو: (دنیا نیوز) چلی میں نئے آئین پرہونے والے ریفرنڈم کامیاب ہونے پر عوام نے خوب جشن منایا۔
دارالحکومت سان تیاگو میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور نئے آئین پر ہونے والے ریفرنڈم کی کامیابی پرخوشیاں منائیں، نئے آئین کے حق میں 78 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالے۔
اس سے صحت ،پنشن ،اور تعلیم پر زیادہ خرچ کیا جائے گا۔ مرکزی چوک میں ساری رات جشن اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔