ریاض (دنیا نیوز) جی ٹوئنٹی ممالک کا اہم اجلاس سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوگا جس میں ترقی پذیر اور غریب ممالک کے قرضے ری شیڈول کرنے پر غور ہوگا۔
اجلاس میں پاکستان سمیت 43 ممالک کے قرضے ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کو50 کروڑ ڈالر کا ریلیف فوری مل سکتا ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع مطابق پاکستان کو جنوری سے جون تک قرضوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے بھی قرض ری شیڈولنگ میں نئی سہولت دے دی ہے، اب آئی ایم ایف قرض ری شیڈول کرانے والے ملک دیوالیہ تصور نہیں ہوں گے۔
قرضوں کی ری شیڈولنگ کا مقصد غریب ممالک کو ریلیف دینا ہے تاکہ یہ ممالک اپنے وسائل کورونا وباء کے خلاف استعمال کر سکیں ۔ پاکستان نے جنوری سے جون 2021 تک جی ٹوئنٹی ممالک کو 50 کروڑ ڈالر ادا کرنا ہیں۔