باکو: (دنیا نیوز) نگورنو کاراباخ جنگ میں آذر بائیجان کے 2 ہزار 783 فوجی جاں بحق ہوئے۔
آذر بائیجان کی وزارت دفاع نے پہلی بار ہلاکتوں کے اعدادو شمار جاری کئے، جسکے تحت آرمینیا سے جنگ میں 2783 آذری فوجی ہلاک ہوئے جبکہ سو سے زائد لا پتہ ہیں۔
دوسری طرف ترک صدر رجب طیب اردوان نے 9 دسمبر کو آذر بائیجان کے دورے کا اعلان کیا ہے، رجب طیب اردوان آذر بائیجان کا دورہ کرنے والے پہلے سربراہ ہونگے۔