انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کے ( قیام کی100 ویں سالگرہ) 2023 اہداف کے حصول کو حاصل کرنا اب بہت ہی آسان ہوگیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ترک صدر نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے تیکر داع صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی خارجہ پالیسی سے متعلق اپنا ئے جانے والے موقف سے ترکی خطے میں دنیا میں اپنی بات منوانے والے ملک کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔
اردوان نے کہا کہ ہمارے ملک کو ٹیڑھی نگاہ سے دیکھنے والوں اور ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کرنے والوں کو ان کی جانب سے کھیلے جانے والے تمام کوششوں کا ناکام بنا دیں گے۔ 2023 کے اہداف کے حصول کو حاصل کرنا اب بہت آسان ہوگیا ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ معیشت اور قانون میں اصلاحات کا نیا دور شروع کیا ہے اور اب منڈیوں میں مثبت فضا دیکھی جا رہی ہےانہوں نے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ترکی میں ایک بار پھر سرمایہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ نئے اصلاحی پیکیج کے لئے ہماری تیاریاں جاری ہیں۔