انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ آذربائیجان، نکوروکاراباغ جنگ میں فتح کے قریب پہنچ چکا ہے۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں انصاف وترقی پارٹی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حقوق کی حقیقت کی راہ کو اپنایا ہے۔ ہماری قوم نے سامراجی طاقتوں کی حق تلفیوں کے برخلاف ہمیشہ اپنے دوستوں کا ساتھ دیا ہے۔ شام اور لیبیا کی طرح ہم نے آذربائیجان میں بھی اسی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے آرمینیا کے خلاف جنگ میں فتح کے قریب پہنچ چکی ہے اورآذری عوام 30 سال بعد آزاد ہوں گے۔انہوں نے لیبیا، آذربائیجان اور شام میں ظالموں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر عمل پیرا رہنے کی توضیح کرتے ہوئے بتایا کہ میں نومبر کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے مراش علاقے کا دورہ کروں گا۔