اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان پشاور میں ہونے والے مدرسہ حملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دکھ کی گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو آگاہ کیا کہ پشاور میں ہونے والا مدرسہ پر حملہ پاکستان کے دشمنوں نے کروایا۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران میں وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بڑھتے اسلاموفوبیا کے واقعات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر پر باور کرایا کہ مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے واقعات کے خلاف مسلم دنیا کو متحد ہونا ہو گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے رہنما مغربی دنیا کے اپنے ہم منصبوں کو خصوصی عقیدت اور پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تمام مسلمانوں کے ساتھ محبت کے بارے میں آگاہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ترک قوم کیساتھ کھڑے ہیں’: وزیراعظم، صدر کا زلزلے پر اظہارِ افسوس
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم رہنماؤں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیےکردار ادا کرنا ہو گا، مسلمان رہنما مغربی دنیا کے رہنماوں کو مسلمانوں کی پیغمبر اکرم (ص) کے ساتھ محبت کے بارے میں بتائیں، یورپ میں ہولوکاسٹ کے بارے میں ان کے جذبات کا احترام کیا جاتا ہے، مغرب کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں ایسے اقدامات سے باز رہنا چاہئے۔
ٹیلفیونک رابطے کے دوران اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ جلد ملاقات کریں گے، جس میں اسلامو فوبیا سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دوسری طرف ترک صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے زلزلے کے دوران مشکل کی اس گھڑی میں تعزیتی پیغام بھیجے۔ ہم اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
İzmir depremi dolayısıyla geçmiş olsun ve taziye mesajlarını ileterek yardıma hazır olduğunu bildiren tüm dost ülkelere teşekkür ediyorum.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) October 31, 2020
Türkiye Cumhuriyeti Devleti olarak tüm kurumlarımızla sahada vatandaşımızın yanındayız, duruma tam olarak hakimiz. pic.twitter.com/2Qy8GLy3kB
اس سے قبل ترکی میں آنے والے زلزلے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر افسوس کااظہارکیاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ ازمیر میں زلزلے کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا، محترم اور برادر طیب اردگان متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے پاکستانی عوام کا اظہار تعزیت پہنچائیں۔
عارف علوی نے کہاکہ ہم تمام متاثرہ افراد سے افسوس کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے شہرازمیرمیں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرترکی کے صدررجب طیب اردوان اورترکی کے عوام سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔ پاکستان ترک قوم کے ساتھ کھڑاہے۔
ٹویٹر پر وزیراعظم نے ترکی کوممکنہ مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ 2005 کو پاکستان اورآزادکشمیرمیں تباہ کن زلزلہ کے بعد جس طرح ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا، اسے ہم نہیں بھول سکتے۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی تمام تر ہمدردیاں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سےجاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام نے ازمیر شہر اور گرد و نواح میں خوفناک زلزلہ کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں قدرتی آفت کا شکار ہونے والے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستانی عوام اپنے ترک عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

It is with great sadness that we receive news of earthquake that hit Izmir. Excellency & brother @RTErdogan please convey sincere condolences from people of Pakistan to families of victims, we commisserate with all those who are affected & pray for early recovery of the injured.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 31, 2020
عارف علوی نے کہاکہ ہم تمام متاثرہ افراد سے افسوس کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے شہرازمیرمیں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرترکی کے صدررجب طیب اردوان اورترکی کے عوام سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔ پاکستان ترک قوم کے ساتھ کھڑاہے۔
ازمیرزلزلےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پرصدر اردگان اور ترکی کےعوام سےدلی تعزیت کا اظہارکرتاہوں۔ہم ترک قوم کیساتھ اوراسکی معاونت کیلئےجوکچھ ہم سےبن پڑےکرنےکو تیارہیں۔ 2005 میں پاکستان اور آزادکشمیر میں تباہ کن زلزلےکےبعدجس انداز میں ترکی ہمارےساتھ کھڑاہوا اسےہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2020