لندن: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کرسمس سے پہلے بڑی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے چیف ہیلتھ آفیسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے شدید پھیلاؤ کے باعث جنوب مشرقی انگلینڈ میں چوتھے درجے کا لاک ڈاؤن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرسمس پر بھی لوگ گھروں میں محدود رہیں گے، انڈور جم، بیوٹی پارلرز سمیت مختلف کاروبار بند رہیں گے، تاہم کنسٹرکشن اور مینو فیکچرنگ انڈسٹری سے وابستہ افراد کو کاروبار پر جانے کی اجازت ہوگی۔
چیف ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی اور قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔