عراق میں نہتے شہریوں کا قتل، بلیک واٹر کے چار کارکنوں کو ٹرمپ نے معافی دیدی

Published On 23 December,2020 06:13 pm

بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں نہتے شہریوں کے قتل عام میں ملوث بلیک واٹر کے چارکارندوں سمیت 15 افراد کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معافی دے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جن کے لئے معافی کا اعلان کیا،، ان میں بدنام زمانہ بلیک واٹر کے وہ کارندے بھی شامل ہیں، جنہوں نے 2007 میں بغداد کے علاقے نیسور میں شہریوں پر اندھادھند فائرنگ کردی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 9 سالہ بچے سمیت 14 عراقی شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دو سابق ریپبلکنز قانون سازوں سمیت اپنی صدارتی انتخابی کمپین کے سابق منیجر کو بھی معافی دی۔