تل ابیب: (روزنامہ دنیا)اسرائیل اور کوسوونے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لئے ، کوسوو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے والا پہلا مسلم اکثریتی ملک بھی بن گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتی تعلقات کے باضابطہ قیام کی آن لائن تقریب مقبوضہ بیت المقدس اور پریسٹینا میں ہوئی جس میں اسرائیل اور کوسوو کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کی کوسووکی درخواست کی منظوری دے دی ہے ۔