ریاض: (ویب ڈیسک) عرب اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ہفتہ کو حوثی ملیشیا نے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش کی ہے جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے دہشت گردانہ کوششیں ناکام بنادیں گے۔ حوثی باغی سعودی عرب کی تنصیبات اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے جنوبی علاقہ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا ۔