بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، مذہبی رسومات سے روکنے پر شہری مشتعل، پولیس سےجھڑپ

Published On 30 March,2021 12:49 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) کسانوں کے احتجاج کے باعث مودی سرکار اب سکھ کمیونٹی کے بھی درپے ہو گئی، گردوارہ میں مذہبی رسومات سے روکنے پر شہری مشتعل ہو گئے، جھڑپ کے دوران 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

مہاراشٹرا میں واقع گوردوارہ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب مقامی پولیس نے مذہبی رسومات کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کو کورونا کا بہانا بنا کر اندر جانے سے روک دیا جس کے باعث سکھ یاتریوں اورپولیس میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں بھارتی پولیس اہلکار جان بچانے کے لیے بھاگ پڑے۔

مشتعل افراد نے سرکاری گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی، جھڑپ کے دوران چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے. پولیس نے مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر کے اٹھارہ سکھ شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔