میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو میں پولیس حراست کے دوران خاتون کی ہلاکت کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے ورثا کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث ہوئی۔ خاتون کو کیریبین کےسیاحتی مقام پر چار پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے دوران لیڈی پولیس اہلکار نے خاتون کو زمین پر گرایا اور کمر پر گھٹنا رکھا۔
ظالمانہ واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ملک گیر احتجاج شروع ہو گیا۔ حکام کےمطابق چاروں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔