ویانا: (دنیا نیوز) یورپی یونین کی کوششوں سے ایران نیوکلیئر ڈیل پر بات چیت کے لیے تیار ہوگیا ہے لیکن تہران نے امریکا کے ساتھ ایک میز پر بیٹھنے سے انکار کردیا۔
ویانا میں اگلے ہفتے شیڈول مذاکرات میں یورپی یونین اور ایران کے نمائندوں کے درمیان بات چیت ہوگی جس کے بعد ثالث کا کردار دا کرنے والے امریکی عہدیداراں سے الگ ملاقات کریں گے۔
مذاکرات میں ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے اور دو ہزار پندرہ میں طے شدہ نیو کلیئر معاہدے پر عمل در آمد کو یقینی بنانے پر گفتگو ہوگی۔