بائیڈن انتظامیہ نے ایران پر پابندیاں ہٹانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی: حسن روحانی

Published On 31 March,2021 05:03 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے پابندیا ں ہٹانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہ کی گئی، امریکی حکومت سنجیدہ ہوتی تو ایک گھنٹے میں پابندیاں ہٹا سکتی تھی۔

کابینہ سے خطاب میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا جھوٹ بول رہا ہے کہ پابندیاں ختم کرنے میں دو سے تین ماہ لگیں گے، پابندیاں صرف ایک صدارتی فرمان سے ختم ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب امریکی کہتے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ ایک دہشت گرد تھا تو اسکی پالیسیوں کو ختم کیوں نہیں کرتے، ایران پابندیوں کے خاتمہ تک یورینیم افزودگی جاری رکھے گا۔
 

Advertisement