سعودی عرب میں شدید برفباری، صحرا برف کی چادر سے ڈھک گیا

Published On 20 April,2021 10:37 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے جنوبی علاقے حائل میں شدید برفباری ہوئی ہے جس سےصحرا برف کی چادر سے ڈھک گیا۔

حائل کا شہر سعودی عرب کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں شدید گرمی پڑتی ہے لیکن بے موسم برفباری نے شہر کا موسم خوشگوار بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو اور تصاویر میں تا حد نگاہ برف دیکھی جاسکتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق طائف اور سعودی عرب کے چند دیگر شہروں میں بھی ژالہ باری اور کہیں کہیں برفباری ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement