ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا۔
سعودی گزٹ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اس کا مطلب اس بار 30 روزے رکھے جائیں گے اور مملکت میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔
#BREAKING: The Shawwal crescent moon has not been sighted in #SaudiArabia on Tuesday, meaning that #Ramadan will last 30 days this year and Eid Al-Fitr will fall on Thursday, May 13 pic.twitter.com/JqipwOwVCp
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) May 11, 2021
سعودی میڈیاکے مطابق عید الفطر رمضان کے مہینے کے بعد منائی جاتی ہے، پوری دنیا میں رہنے والے 1.8 ارب مسلم یہ دن مذہبی عقیدت و احترا م کے ساتھ مناتے ہیں۔
دوسری طرف سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد مملکت کی انتظامیہ کی طرف سے سختی کی گئی ہیں، اور عید پڑھنے والوں سے متعلق سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سربراہ رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ قطر میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
شیخ ثقیل الشمری نے اعلان کیا کہ بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا تیسواں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔