ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کا لاپتہ ہونے والا طیارہ سائبیریا کے علاقے سے مل گیا ہے، تمام 18 افراد زندہ ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روسی ایوی ایشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام 18 افراد زندہ بچ گئے ہیں۔
اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ روس کا اے این 28 مسافر طیارہ سائبیریا میں لاپتہ ہوگیا۔ طیارے میں 17 افراد سوار تھے۔
روسی ایمرجنسی منسٹری کے مطابق طیارہ مغربی سائبیریا کے شہر تومسک کے قریب لاپتہ ہوگیا۔ طیارے میں 4 بچوں سمیت 14 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اے این 28 روسی ساختہ چھوٹا طیارہ ہے جو روس کے دو دراز علاقوں میں مسافر برداری اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔