برلن: (دنیا نیوز) جرمنی میں کورونا کے باعث لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
جرمن دارالحکومت برلن میں حکومت کی طرف سے لگائی گئی کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ مطالبات کو بھی نمایاں کیا گیا تھا۔
مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے، پولیس نے 500 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔