شمالی کوریا میں سیلاب سے سیکڑوں گھر ڈوب گئے، ہزاروں افراد کا انخلا

شمالی کوریا میں سیلاب سے سیکڑوں گھر ڈوب گئے، ہزاروں افراد کا انخلا

شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سیلاب کی وجہ سے بڑا رقبہ زیر آب آ گیا، سیکڑوں گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے ، کئی پل تباہ ہو گئے، فصلیں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔

دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو نکال لیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے حکام نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔