ترکی میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، لوگ محصور، گھریلو سامان، گاڑیاں بہہ گئیں

Published On 12 August,2021 10:59 am

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی میں شدید بارشوں کے بعد آنےو الے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، کئی افراد سیلابی علاقوں میں پھنس کر رہ گئے۔

ترکی کے شمالی شہروں میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، شہروں کی گلیاں تباہ شدہ سامان سے بھر گئیں۔ لوگ سیلابی پانی کے سبب گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے، بجلی کا ایک پلانٹ بھی سیلابی پانی کی زد میں آ گیا۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو اہلکار کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہےہیں۔
 

Advertisement