افغان شہری طالبان کو دوستی، محبت کی علامت سمجھے جانیوالے پھول دینے لگے

Published On 18 August,2021 04:46 pm

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں افغان طالبان کے قبضے کے بعد ہو کا عالم ہے، متعدد شہری ملک چھوڑ کر بھاگنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، تاہم اس دوران شہریوں کی جانب سے افغان طالبان کو دوستی اور محبت کی علامت سمجھے جانے والے سفید اور سرخ رنگ کے گلاب دیئے جا رہے ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق افغان شہری مختلف جگہوں پر موجود طالبان کو پھولوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرد حضرات طالبان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان سے اچھے تعلقات بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں گلاب دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں صارفین کی جانب سے مِلے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہےکہ کابل پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد اب زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔