نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے افغان جنگ سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی حکومت نے افغان جنگ سے متعلق سچ نہیں بتایا ۔
واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں تعینات 400 امریکیوں نےامریکی پالیسی پر تنقید کی تھی۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ افغانستان میں کرنا کیا ہے۔ 978ارب ڈالر وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور یوایس ایڈ نے خرچ کیے۔ سی آئی اے اور دیگر اداروں کے افغانستان میں اخراجات الگ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جارج بش، باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کمانڈرافغانستان میں ناکام رہے۔ امریکی اخبارنے 2 سال پہلے کہا تھا واشنگٹن جھوٹ بول رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نےافغانستان میں اخراجات کاجامع آڈٹ نہیں کیا، امریکی حکام افغانستان میں کرپشن ختم کرنےمیں ناکام رہے، امریکی حکام قابل اعتبارافغان فورس تشکیل دینےمیں ناکام رہے۔
واشنگٹن پوسٹ کےمطابق افغان جنگ سےمتعلق سچ نہیں بتایاجارہاتھا، امریکی اخبارنے 2ہزارصفحات پرمشتمل رپورٹ چھاپی تھی۔
امریکی اہلکاروں کے مطابق 2400 زندگیاں کانگریس کی نااہلی کے باعث ضائع ہوئیں۔ ہم غریب ممالک کو امیر بنانے یا جمہوریت لانے کیلئے حملہ نہیں کرتے۔ تشدد والے ممالک میں امن کیلئے حملہ کرتے ہیں، افغانستان میں ناکام رہے۔