کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئر مین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔
پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کابل میں سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ منصور احمد خان نے کہا کہ ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پائیدار استحکام سے متعلق تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔
Called on former Afghan President Hamid Karzai & Dr. Abdullah Abdullah. Had constructive discussions on efforts for lasting stability in Afghanistan @KarzaiH @DrabdullahCE @SMQureshiPTI @ForeignOfficePk @FMPublicDiploPK @PakinAfg pic.twitter.com/dXE2emFG2G
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) August 19, 2021
گزشتہ روز طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی کی سربراہی میں طالبان کے وفد نے بھی عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی سے اہم ملاقات کی تھی۔ جس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورت حال اور عبوری حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے پہلی بار ملک کی سیاسی قیادت سے ملاقات کی ہے۔
طالبان کے برتاؤ اور رویے میں لچک کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ سیاسی مفاہمتی عمل کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور افغانستان میں قیام امن کا خواب پورا ہوسکے گا۔