کابل : (ویب ڈیسک) افغانستان میں پھنسے مزید 20 پاکستانیوں کو بحفاظت پاکستان پہنچا دیا گیا۔
افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر لکھا کہ کابل سے خواتین اور بچوں سمیت مزید 20 پاکستانیوں کو براستہ طورخم وطن پہنچادیا گیا ہے جبکہ پاکستانی سفارتخانے کے دو افسران نے بحفاظت سرحد عبورکرنے میں معاونت کی۔
Today Embassy of Pakistan Kabul sent another 20 Pakistanis including women & children from Kabul to Pakistan via Torkham. Two Embassy officials helped them cross into Pakistan in a safe manner. @SMQureshiPTI @fawadchaudhry @ForeignOfficePk @FMPublicDiploPK @PakinAfg
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) August 19, 2021
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ابھی کسی نئی حکومت کی تشکیل نہیں ہوسکی۔ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ حکومت سازی افغانستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔ پاکستان تمام افغان دھڑوں پرمشتمل اجتماعیت پرمبنی افغان حکومت کا قیام چاہتا ہے۔
منصور احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مفاہمتی افغان امن عمل میں سہولتکاری کا کردارادا کرتا رہا ہے۔ طورخم کے راستے200افراد کووطن واپس لائے ہیں۔ پاکستان افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا میں بھرپورتعاون کررہا ہے۔ پی آئی اے کی ایک فلائٹ آج کابل پہنچی، کل دوپروازیں چلائی جائینگی۔