واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ چین نے عالمی ماہرین کو کورونا کے ابتدائی پھیلاؤ پر معلومات نہیں دی۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر امریکا نے ایک بار پھر چین پر تنقید کی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا کی ابتدا سے متعلق چین کو معلومات تھیں، چینی حکام نے انویسٹی گیٹرز اور گلوبل پبلک ہیلتھ کمیونٹی کو ان معلومات تک رسائی نہیں دی، کورونا سے متعلق حساس معلومات روک لی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پر وبا کے ابتدائی پھیلاؤ کی معلومات کی فراہمی کیلئے دباؤ جاری رکھیں گے۔