مستقبل میں امریکی فوج افغانستان میں واپس جائیگی: لنزے گراہم

Published On 06 September,2021 10:21 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جس طرح عراق اور شام میں واپس گئی، دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر افغانستان میں بھی واپس جائے گی۔

امریکی فوج کی افغانستان میں واپسی کا امکان ہے، سینیٹر لنزے گراہم نے افغانستان کا خوفناک منظر نامہ پیش کردیا۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ جس طرح حالات نے امریکی فوج کو عراق اور شام میں واپس جانے پر مجبور کیا، افغانستان میں بھی دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر امریکی فوج کو واپس جانا ہوگا، طالبان القاعدہ کو محفوظ پناہ گاہ مہیا کریں گے۔ القاعدہ کو مغربی طرز زندگی پسند نہیں اس لیے وہ دوبارہ مغرب پر حملہ آور ہونگے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن افغانستان کی صورتحال پر گفت و شنید کے لیے قطر پہنچ گئے۔

طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انتھونی بلنکن نے کہا کہ انخلاء کے بعد پہلی بار 4 امریکیوں نے افغانستان چھوڑ دیا، چاروں امریکیوں نے طالبان کی رضامندی سے زمینی راستے سے افغانستان چھوڑا۔ وہ کونسے ملک میں داخل ہوئے، انٹونی بلنکن نے واضح نہیں کیا۔

دوسری طرف چین نے امریکا کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے اور دوبارہ کسی ملک میں عسکری مداخلت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

چینی وزارت کارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن اپنا نظریہ اور اقدار دوسروں پر ناتھوپیں اور افغانستان میں ہوئی غلطیاں نہ دہرائیں۔ واشنگٹن اپنی ناکامیوں کا ذمہ داری کسی اور کو قرار دینے کے بجائے اپنی غلطیوں پر غور کرے۔
 

Advertisement