لاہور: (دنیا نیوز) افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت کیا گری، بھارتی میڈیا میں ہر طرف آگ لگی ہوئی ہے۔ پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا نے ویڈیو گیم کے مناظر کو پنجشیر میں پاکستانی طیارے بنا کر پیش کیا اور دفاعی امور کے ماہرین سے تبصرے بھی کرواتے رہے۔
کابل کے بعد پنج شیر کو بھی طالبان نے فتح کر لیا لیکن 15 اگست سے جاری بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار کم نہ ہوسکی۔
پاکستان دشمنی میں اندھے بھارتی میڈیا نے ویڈیو گیم کے مناظر کو پنج شیر پر پاکستان کا حملہ بنا کر پیش کیا اور بھارتی دفاعی تجزیہ کار تبصرے جھاڑتے رہے۔
ٹی وی سکرین پر چلنے والے مناظر اے آر ایم اے تھری ARMA 3 نامی ویڈیو گیم سے لیے گئے تھے، جس میں جیٹ طیارے کو فائرنگ سے بچانا ہوتا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں ایف 15 سی طیارے کو پاکستانی طیارہ بنا کر پیش کیا گیا لیکن یہ طیارے پاکستان کے پاس ہیں ہی نہیں۔
فیک نیوز میں بھارت کا ہاتھ بٹانے والے سوشل میڈیا پر یہ جعلی خبریں پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔
3 Indian media outlets @IndiaToday @TimesNow & @republic running a fake news of Pakistani attack on #PanjshirValley
— Hussain Nadim (@HNadim87) September 6, 2021
Looks like same talking points were handed down to the entire “free media” of India.
India is fast becoming an international embarrassment. pic.twitter.com/Pva8wr7CiG
Unbelievable. How EFFING stupid the Indian media can be.
— Mir Mohammad Alikhan (@MirMAKOfficial) September 6, 2021
Republic TV shows a video game called ARMA 3 and says that ISI and Pakistan Army are helping Mujahideen in #Panjshir valley.
This one takes the award. Lol. pic.twitter.com/GuYvqR2wPh