افغان طالبان کی ترجمان مزاحمتی فورس کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید

Published On 06 September,2021 11:27 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان نے مزاحمتی فورس کے ترجمان فہیم دشتی کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔ کہتے ہیں فہیم دشتی آپس کی لڑائی میں مارے گئے ۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ فہیم دشتی کے قتل میں امارت اسلامی ملوث نہیں،، وہ جنرل جرات اور کمانڈر گل حیدر کے درمیان لڑائی میں مارے گئے۔

جنرل جرات نے امارت اسلامی کی بیعت کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد گل حیدر اور جنرل جرات کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اس جھگڑے میں فہیم دشتی بھی مارے گئے۔

سابق صدر حامد کرزئی نے فہیم دشتی کے قتل پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی کے بڑے علمبردار تھے۔ ان کے جانے سے ایک بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے۔

Advertisement