جرمنی میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری، 6 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے

Published On 26 September,2021 09:27 am

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی میں عام انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، 6 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور کرسچن ڈیموکریٹ یونین کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے امیدوار " ارمین" کی حمایت کرتے ہوئے ان کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

یورپی ملک میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، عام انتخابات کے بعد جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے 16 برس کے اقتدار کا اختتام بھی ہو جائے گا۔
 

Advertisement