امریکا نے افغان طالبان کیلئے پابندیوں میں نسبتا نرمی کر دی

Published On 26 September,2021 12:40 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے افغان طالبان کیلئے پابندیوں میں کچھ نرمی کر دی ہے، انسانی امداد کی فراہمی کے لیے دو لائسنس بھی جاری کئے گئے ہیں۔

امریکا کی طرف سے کی گئی نرمی کی وجہ سے غیر سرکاری تنظیمیں اور بعض بین الاقوامی ادارے افغانستان کے لیے انسانی امداد دے سکیں گے، عالمی تنظیموں کو طالبان حکومت کے ساتھ زرعی مصنوعات، خوراک، ادویات اور طبی آلات کی برآمد سے متعلق لین دین کی اجازت ہو گی۔

امریکی حکام کے مطابق امریکا کو خدشہ ہے کہ اس کی طالبان پر عائد پابندیاں افغانستان میں انسانی بحران کو بڑھا سکتی ہیں جس کے لیے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔