افغانستان میں امن لانے کا سہرا مقامی لوگوں کے سر ہے: امیر خان متقی

Published On 26 September,2021 01:41 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑنے کے لیے کسی دوسرے ملک سے کوئی جنگجو نہیں آیا، امن لانے کا سہرا مقامی لوگوں کے سر ہے۔

کابل میں وزارت تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے امریکا کی طرف سے پابندیوں میں نرمی کو بھی سراہا، امیر خان متقی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت کی پالیسی عوام کو متحد کرنا ہے، کسی سے تصادم نہیں چاہتے نہ ہی اس میں پہل کریں گے۔
 

Advertisement