کسانوں کی بھارت بند ہڑتال، کئی ریاستوں میں کاروباری مراکز کی تالا بندی، پہیہ جام

Published On 27 September,2021 01:00 pm

دلی: (دنیا نیوز) کسانوں کی کال پر بھارت بند ہڑتال کی گئی، ہریانہ، پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند، ٹرانسپورٹ کا پہیہ بھی جام رہا۔

کاشتکاروں نے غازی پور بارڈر سمیت کئی جگہوں پر احتجاج کیا، ہریانہ اور پنجاب میں ریل اور ٹریفک نہ چل سکی، پنجاب، آندھراپردیش، تامل ناڈو کی صوبائی حکومتوں سمیت اپوزیشن پارٹیوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔

کسان رہنما راکیش ٹکیٹ نے کہا ہے کہ متنازع قوانین کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، ہڑتال کا مقصد مودی سرکار کے خلاف عوامی اتحاد کا مظاہرہ کرنا تھا۔
 

Advertisement