تیونس میں سارے اختیارت اپنے پاس رکھنے پر صدر کیخلاف مظاہرے

Published On 27 September,2021 03:46 pm

تیونس: (دنیا نیوز) تیونس میں حکومت برطرف کر کے سارے اختیارت اپنے پاس رکھنے پر صدر کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

شمالی افریقا کے ملک تیونس کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ آئین اور جمہوریت کی حفاظت کے لیےنکلے ہیں۔

تیونس کی سب سے بڑی سیاسی جماعت النہضہ نے صدر قیس سعید کے اقدام کو جمہوریت کے خلاف بغاوت قرار دیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، ادھر صدر کے حامیوں نے بھی ریلی نکالی۔
 

Advertisement