امریکی خفیہ ادارے نے چین پر نظر رکھنے کے لیے چائنا مشن قائم کر لیا

Published On 08 October,2021 09:13 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی خفیہ ادارے نے چین پر نظر رکھنے کے لیے چائنا مشن قائم کر لیا، چائنا مشن سینٹر کا مقصد چینی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔

امریکا کے معروف جریدے کے مطابق خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے چین سے متعلق معاملات دیکھنے کے لیے اعلیٰ سطح کا خصوصی چائنا مشن سینٹر قائم کر دیا، سی آئی اے نے چین کو 21 ویں صدی میں امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایجنسی نے حالیہ دنوں میں چین میں اپنے ایجنٹس بھرتی کرنے کی کوششیں تیز کی ہیں، ایجنسی دنیا بھر سے چینی امور کے ماہرین کو بھی تعینات کرے گی۔
 

Advertisement