واشنگٹن:(دنیا نیوز)امریکا نے چین پر ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹناگون کی جانب سے اعدوشمار جاری کئے گئے کہ 2030 تک چین ایک ہزار ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے جبکہ چین کے پاس فی الحال 350 ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔
پیٹاگون کے اعدوشمار میں مزید بتایا گیا کہ 2027 تک یہ تعداد دگنی ہوسکتی ہے جبکہ چین نے امریکی الزام کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
یاد رہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں روس 6 ہزار 255 ہتھیاروں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ امریکا کے پاس کم از کم 5 ہزار 550 ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔