منسک: (دنیا نیوز) بیلا روس اور پولینڈ کی سرحد پر مہاجرین کا بحران شدت اختیار کر گیا، بیلا روس نے یورپی یونین کو گیس منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔
بیلا روس نے یورپی یونین پر الزام لگایا ہے کہ وہ مہاجرین کے بحران کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ روس نے بھی امریکا اور یورپی یونین پر شدید تنقید کی ہے، بیلا روس کی متنازعہ حکومت سے ناراض ہزاروں شہری پولینڈ کی سرحد پر جمع ہیں، مہاجرین یورپی یونین داخل ہونا چاہتے ہیں۔
امریکا، برطانیہ، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک نے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔