فرانسیسی عدالت نے سوئس بینک کو 2ارب ڈالر جرمانے کی سزا سنادی

Published On 13 December,2021 10:38 pm

پیرس:(دنیا نیوز)سوئس بینک یو بی ایس کو فرانسیسی عدالت نے 2 ارب ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یو بی ایس بینک پر فرانسیسی اشرافیہ کو ٹیکس چوری میں مدد دینے کا الزام تھا جس کی پاداش میں بینک کو 2019 میں عدالت نے 5 ارب ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے بعد عدالت نے جرمانے کی رقم کم کرکے دو ارب ڈالر کردی ہے۔ یو بی ایس بینک کے خلاف اسکا ایک سابق ملازم وعدہ معاف گواہ بن گیا تھا۔