اقوام متحدہ کا افغان خواتین، لڑکیوں کے حقوق کی صورتحال پر اظہار تحفظات

Published On 13 January,2022 07:04 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ کابل میں خواتین کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ خواتین کو فوری طور پر عالمی برادری کی جانب سے انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ لڑکیوں کو کھانا، صحت کی سہولیات ، تعلیم اور روزگار کے مواقع کی ضرورت ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اقوام متحدہ کے بیان کو بے بنیا د قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت آنے کے بعد سے سب کو حقوق مل رہے ہیں۔
 

Advertisement