نیو یارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یمن میں حراستی مرکز پر فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
اقوام متحد ہ کے ترجمان کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے سعودی اتحاد کی حراستی مرکزپر بمباری کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
یمن کے شمالی علاقے صعدہ میں واقع حراستی مرکز میں غیر قانونی پناہ گزین موجود تھے، ریڈ کراس سمیت آٹھ عالمی اداروں نے حملے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
دوسری طرف ریاض حکومت کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں عسکری اتحاد کا کوئی کردار نہیں ہے۔
سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ جیل اس کی ٹارگٹ لسٹ میں ہی شامل نہیں تھی