کرناٹک:(دنیا نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع اڈوپی کے سرکاری سکول کی طالبات نے حجاب کے بغیر امتحانات میں بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری سکول کی 13 طالبات کو سکول کے گیٹ پر روک کر حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا۔
طالبات کوحجاب پہننے کی اجازت نہ ملنے پر والدین احتجاجاً طالبات کو گھر واپس لے گئے۔
حجاب پہننے والی طالبات کو ایک طرف انتظامیہ سے الجھنا پڑتا ہے تو دوسری جانب میڈیا کے نمائندے بھی کیمرہ اور مائیک لے کر ان کا پیچھا کرتے رہے ہیں جس سے مسلمان طالبات کو سخت مشکل کا سامنا ہے۔