اتر پردیش:(دنیا نیوز) بھارت میں حجاب کے خلاف مہم کرناٹک کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی شروع ہوگئی۔ اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں حجاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خواتین پر پولیس نے بدترین لاٹھی چارج کیا اور ان کے سر سے سکارف چھین لیے جبکہ علی گڑھ میں کالج کے باہر سکارف پر پابندی کا نوٹس بھی لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات بدستور سراپا احتجاج، حجاب پر پابندی کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرہ کیا گیا، یونیورسٹی میں داخلے سے روکنے پر طالبات سڑکوں پر آگئیں اور نعرہ تکبیر بلند کرتی رہیں، شدید احتجاج کے بعد طالبات کو حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت مل گئی لیکن پرائمری سکول کی بچیوں کو سکارف پہننے پر سکول میں داخلے سے روک دیا گیا۔
ग़ाज़ियाबाद में बुर्के और हिजाब में प्रदर्शन कर रहीं मुस्लिम महिलाओं पर पुलिस के डंडे ,मामले की हो रही है जांच pic.twitter.com/sYggv2Ilaz
— Mukesh singh sengar मुकेश सिंह सेंगर (@mukeshmukeshs) February 16, 2022
کرناٹک کو دیکھا دیکھی دیگر بھارتی ریاستوں میں بھی حجاب کے خلاف مہم زور پکڑنے لگی، علی گڑھ کے ایک کالج کے باہر سکارف پر پابندی کا نوٹس لگ گیا، غازی آباد شہر میں حجاب کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس نے خواتین پر لاٹھی چارج کیا اور ان کے سر سے سکارف چھین لیے گئے۔