بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم مخالف فسادات کا خدشہ

Published On 21 February,2022 05:08 pm

کرناٹک:(دنیا نیوز) حجاب تنازع کے بعد بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر شیوا موگا میں مسلم مخالف فسادات کا خدشہ سر اٹھانے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے ہندو انتہا پسندوں کے جھتے گلی گلی مارچ کرنے لگے، انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں پر پتھراؤ کیا اور کئی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکن کو نامعلوم افرادنے چاقو کےوار کرکے قتل کیا تھا، انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو قتل کا ذمہ دار قرار دے کر اشتعال انگیزی کا آغاز کردیا جبکہ کرناٹک کے وزیر نے مسلمانوں کو "غنڈہ "قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے اجتماع پر پابندی کے باوجود انتہا پسند سڑکوں پر موجود ہیں۔