نیویارک:(دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے افغانستان کے سکولوں کے اساتذہ کو وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
یونیسیف کے مطابق اساتذہ کو 2 ماہ تک تقریبا 100 امریکی ڈالر بطور وظیفہ دیا جائے گا، رقم مقامی افغانی کرنسی میں دی جائے گی جسکی ادائیگی یورپی یونین کرے گا۔
پروگرام کے تحت تقریباً 1 لاکھ 94 ہزار پرائمری اور سیکنڈری سکول ٹیچرز کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔