نیویارک:(دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں افغان طالبان پر سابق اہلکاروں کے قتل کا الزام عائد کردیا ہے۔
سلامتی کونسل میں پیش کی گئی اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 100 سے زائد سابق حکام مارے گئے جبکہ دوتہائی سے زائد افراد کا افغان طالبان نے ماورائے عدالت قتل کیا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں سابق افغان حکومت کے افسر، فوجی اور بین الاقوامی ملٹری کے ساتھ کام کرنے والے شامل ہیں جبکہ گرفتاری اور تشدد کے 44 کیسز میں سے 42 میں افغان طالبان ملوث ہیں۔