بھارت میں حجاب پر پابندی، امریکی کمیشن کا اظہار تشویش

Published On 18 March,2022 05:25 pm

واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔

یو ایس سی آئی آر ایف کی سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، اس حوالے سے کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر منصفانہ اور خواتین کی توہین ہے۔

کمیشن کے سربراہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ خواتین کو اپنے مذہبی تشخص کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے اس فیصلے کو قانون قرار دیا جس کے تحت تعلیمی اداروں کے اندر مسلم لڑکیوں کے حجاب پر پابندی عائد کی گئی تھی۔